پاکستان کوکورونا سے نمٹنے کیلیے دس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

116

واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طور پر دس لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔امریکی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کی کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاک امریکا اشتراک جاری ہے، امریکا پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کیلیے ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔ پاکستان کو امداد یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی، ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا
کہ امریکا اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں دیرینہ شراکت دار ہیں۔