قاسم آباد سے لڑکی بازیاب،لطیف آباد سے نوجوان اغوا

139

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد سے لڑکی بازیاب‘ لطیف آباد سے نوجوان اغواء ۔قاسم آباد کے علاقے علمدار چوک کے قریب ایک لڑکی چیخ پکار کی آوازوں پر اہل محلہ نے 15پر
پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے پہنچ کر وہاں موجود نوجوان لڑکی صباء چنا کو بازیاب کرالیا۔پولیس کے مطابق صباء کا موقف ہے کہ علی رضا نامی شخص نے اسے شادی کا جھانسا دے کر پانچ ماہ سے قید میں رکھا ہوا تھا جبکہ مذکورہ شخص اور اس کی والدہ مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ پولیس نے لڑکی کو بازیاب کراکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جبکہ تھانہ بی سیکشن کی حدود سے مسلح کار سواروں کی جانب سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں ۔