13لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچائینگے ، مراد سعید

148

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ 13لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچائے گا۔یہ فیصلہ لاکھوں ضعیف شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز
تک پنچائیں گے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی عمر کے لوگوں کے لیے کورونا نہایت مہلک ہے، اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلیے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنشن کی تقسیم کیلیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔