منجمد اکاؤنٹس کھلوانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا

111

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کی منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب پراسیکوٹر سے مزید معاونت طلب کرلی ہے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے فریال تالپور کی منجمد بینک اکاؤنٹس کھلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب سے کچھ نکات پر مزید معاونت طلب کرلی ۔جج اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کے پراسیکوٹر سے مزید معاونت درکار ہے۔ تفتیشی
افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے پراسیکوٹر ایک اور کیس کے باعث مصروف ہیں کچھ وقت دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعہ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ متعلقہ پراسیکوٹر پیش ہو کر اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت کریں۔ فریال تالپور کے ذاتی اکاؤنٹس سے متعلق کچھ نکات پر وضاحت ضروری ہے ۔