عاطف بخاری چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعیناتی کی منظوری

203

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی کابینہ نے عاطف بخاری کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے عاطف آر بخاری کی تعیناتی کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ واضح رہے زبیر گیلانی نے چند روز قبل چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے
عہدے سے استعفا دیدیا تھا ۔زبیر گیلانی نے وزیر اعظم کے ایک مشیر کے ساتھ اختلافات کے باعث استعفا دیا تھا ۔