گوادر: آج سے 25 مارچ تک کھلے سمندر میں جانے پر پابندی

139

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع گوادر میں ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیروں پر کھلے سمندر میں جانے پر پابندی لگا دی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 21 سے 25 مارچ کے دوران ضلع گوادر کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی ، آسمانی بجلی گرنے اور طغیانی کا بھی خطرہ ہے ، صورتحال کے پیش نظر ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی عاید کر دی گئی ہے۔