چین میں پھنسے پاکستانیوںکامعاملہ عدالت میں وزارت خارجہ کا جواب جمع

126

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق کیس میں وزارت خارجہ اور کابینہ ڈویژن نے جواب جمع کرادیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اہم بات یہ ہے کہ چین میں طلبہ محفوظ ہیں یہاں ہوتے تو زیادہ خطرے میں ہوتے‘ اتحاد کا مظاہرہ کرکے طاقتور ترین دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزارت خارجہ کے ڈی جی مدثر ٹیپو نے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چین میں صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔