( ن) لیگ کا صحت کارڈ پرپی ٹی آئی کی تشہیری مہم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

123

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن) نے صحت کارڈ پر تحریک انصاف کی تشہیری مہم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔دائر درخواست میں صحت کارڈ پر پارٹی جھنڈے کی تشہیر سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو صحت کارڈ پر
تحریک انصاف کے پارٹی جھنڈے کی تشہیر سے روکا جائے۔ پارٹی جھنڈے کو سرکاری وسائل سے شیئر کرنا عدالت عظمیٰ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست نورالحسن تنویر اوربیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری صحت اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔