ائرچیف مارشل مجاہد انور خان کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

152

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرمارشل مجاہد انور خان نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائر چیف نے کہا ہے کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف بیس مصحف میں نمبر 9 ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ کیااور اسکواڈرن پائلٹس کے ساتھ ایف 16طیارے میں ایک آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔