واشنگٹن کے کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ جی سیون اجلاس منسوخ

113

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے واشنگٹن کے نواحی علاقے کیمپ ڈیوڈ میں ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی 7 کا جون میں ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے باعث برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا کے رہنما وڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ فیصلے سے تمام ممالک کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی توجہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے صحت عامہ اور معاشی مسائل سے نمٹنے پر مرکوز کر سکیں۔ واضح رہے کہ جی 7کے رکن ممالک سال میں ایک مرتبہ اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کرتے ہیں اور رواں برس صدر ٹرمپ نے اس اجلاس کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا تھا۔