ایران نے امریکی بحریہ کے گرفتار اہل کار کو رہا کردیا

124

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے امریکی بحریہ کے گرفتار اہلکار کو رہا کردیا، جس کی امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے ایران سے اپنے قیدی مائیکل وائٹ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم اہل کار کی رہائی ایران میں موجودگی سے مشروط ہے۔ 13 سال ایران میں قید کی سزا کاٹنے والا اہل کار امریکی بحریہ میں معالج تھا۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ایران نے امریکا سے کورونا کے پیش نظر معاشی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ مائیکل وائٹ اس وقت ایران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے میں ہیں اور وہاں ان کا طبی معاینہ ہوگا۔ مائیکل وائٹ کی مکمل اور دیگر قیدیوں کی رہائی کے لیے ایران سے رابطے جاری ہیں۔