مالی میں فوجی مرکز پر حملہ‘ 29 اہل کار مارے گئے

92

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی مالی میں عسکریت پسند جنگوؤں نے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں 29 فوجی ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے مالی فوج کے حوالے سے بتایا کہ حملہ گاؤ نامی علاقے میں فوجی مرکز پر کیا گیا۔ واقعے میں 29افراد ہلاک اور 5دیگر زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ مالی کے شمالی اور وسطی حصوں میں 2012ء سے عسکریت پسندوںنے کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔ جنگجو فوجی مراکز پر آئے روز حملے کرتے رہتے ہیں۔