سعودی عرب میں اذان کے ساتھ ہی نمازِ جمعہ ادا

139

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد کے حکم پر ملک بھر کی مساجد میں اذان کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس سے قبل سعودی علما کونسل نے تجویز پیش کی تھی کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے مسلمان جمعہ کی بجائے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں،تاہم وزارت مذہبی امور نے جمعہ کے اجتماع کی اجازت دیتے ہوئے مساجد کی انتظامیہ، ائمہ اور موذنین کوہدایت کی کہ وہ اذان کے فوراً بعد ہی جمعہ کی نماز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔