چلی میں آئین میں تبدیلی سے متعلق ریفرنڈم اکتوبر تک ملتوی

141

سینٹیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) چلی میں کورونا وائرس کے تناظر میں آئین میں تبدیلی سے متعلق ریفرنڈم کو اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی امریکی ملک کی پارلیمان نے بھاری اکثریت سے یہ فیصلہ کیا۔ چلی میں صدر سبستیان پنیرا کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران آئین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کورونا کی وجہ سے صدر پنیرا نے ملک بھر میں 90روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔ واضح رہے کہ چلی میں مظاہروں کا سلسلہ حکومت کی جانب سے زیر زمین ٹرین کے کرایوں میں اضافے کے اعلان کے بعد شروع ہوا تھا۔