بجلی کے اضافی بلوں کوواپس لیا جائے، نعمان باقی

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ماربل انڈسٹیز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نعمان باقی صدیقی نے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ حالت اور ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر کے الیکٹرک کی جانب سے حالیہ غیرمعمولی اقدام کراچی کی صنعتوں سے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج ایڈجسٹمنٹ (آئی ایس پی اے)کے نام سے بجلی کے اضافی بل کو فوری واپس لیا جائے، حالت تو یہ ہے اس وقت کرنٹ بل بھی نہیں بھرا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی و صنعتی سرگرمیاں منجمد ہوگئی ہیں لہٰذا کے حکومت ہر قسم کے فیصلے لینے سے پہلے صنعت کاروں کو بھی فیصلوں میں شامل کرے،فیکٹریوں کے بند ہونے سے انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہوگی اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔