نئے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی فوری اور تیز رفتار ادائیگی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم

225

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کی فوری اور تیز رفتار ادائیگی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے ہیں۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے برآمد کنندگان کو بہت شکایات رہی ہیں اور اس حوالے سے اس عمل میں تاخیر کی وجہ سے ان کے تحفظات کو دورکرنے کے لیے ایف بی آر نے ریفنڈ کے پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں ریفنڈ کے حوالے سے شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹس میں افسران کا تقرر کردیا گیا ہے جو برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے عمل میں سہولت کنندہ کا کردار ادا کریں گے۔