کینٹ کا رواں سیزن کیلئے افغانی آل رائونڈر محمد نبی کے ساتھ دوبارہ معاہدہ

187

لندن(جسارت نیوز)انگلش کلب کینٹ نے رواں سیزن 2020 کے لیے افغانستان کے آل رائونڈر محمد نبی سے دوبارہ معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت 34سالہ افغانی آل رائونڈر محمد نبی رواں سیزن میں پورے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میچوں کیلئے کینٹ کو دستیاب ہوں گے۔ محمد نبی نے گذشتہ سیزن میں بھی کینٹ کی نمائندگی کی تھی۔محمد نبی کو 3 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔محمد نبی نے اپنے بیان میں کہا کہ کینٹ کے ساتھ آئندہ سیزن کیلئے دوبارہ معاہدہ کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینٹ کے ساتھ اپنے پہلے سیزن میں بھی بہت لطف اندوز ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔