3افرادکے قاتل ایم کیوایم کے کارکن رضوان کوعمرقید،عامرسرپھٹا بری

138

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کیمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 3 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مجرم رضوان کو عمر قید جبکہ شریک ملزم عامر سرپھٹا کوعدم ثبوت پر بری کردیا۔ رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے متحدہ کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر 2014 میں تھانہ عزیز آباد کی حدود میں تین افراد نوید، ساجد اور عمران کوقتل کیا تھا۔