کورونا کاخدشہ،شہری جیلوں میں قید عزیزوں کی ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے

139

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ، شہری جیلوں میں قید اپنے پیاروں کی ضمانتیں کرانے پہنچ گئے۔ سٹی کورٹ میں ضمانتوں کے لیے رش لگ گیا۔ماتحت عدالتوں نے مقدمات میں مختلف ملزمان کو ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فوجداری نوعیت کے مقدمات کے انڈر ٹرائل ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جارہا ہے۔وکلا کاکہنا ہے کہ جرائم کی نوعیت کے اعتبار سے زر ضمانت منظور کیا جارہا ہے۔