یاروگوٹھ میںعلاقہ مکینوں کی نشاندہی پر چورگرفتار، مسروقہ سامان برآمد

200

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی تھانے کی حدودیارو گوٹھ بلاک ون گلی نمبر 9 کے رہائشی غفار اور متین نامی شہریوںکے گھر کا قیمتی سامان چوری ہوگیا گزشتہ روز پولیس نے اہل محلہ کی نشاندہی پر مبینہ چور کو گرفتار کرلیا اور تمام مسروقہ سامان برآمد کرلیا لیکن تاحال متاثرہ اشخاص کو ان کا سامان نہیں دیا جارہا ہے۔علاقہ مکینوںنے اپیل کی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ سرجانی سے چوری شدہ سامان واپس دلوایا جائے ۔