کورونا سے متعلق اقدامات پر عوام سندھ حکومت کا ساتھ دیں،ناصر شاہ

324

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلا عا ت ،بلدیا ت ،ہا ئو سنگ و ٹا ئو ن پلا ننگ ،مذہبی امو ر اور جنگلات و جنگلی حیا ت سید نا صر حسین شاہ نے جمعہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفا ئی ستھرا ئی کے حوالے سے مختلف مقا ما ت پر قا ئم کیمپ کا معا ئنہ کیا جن میں،بلاول چورنگی ودیگر مقامات شامل ہیں۔ انہو ں نے بتا یا کہ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جا نب سے شہر بھر کے 88مقا ما ت پر اس طرح کے سینیٹا ئزرز اور صفا ئی کیمپ قا ئم کیے جا ئینگے‘ آج 25مقا ما ت پر کیمپ قا ئم کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید کیمپ کل تک فنکشنل کر دیے جا ئینگے۔ صوبائی وزیر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے آگاہی کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں او رکورونا وائرس سے آگاہی اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وباسے بچائوکا واحد حل احتیاط اور ڈاکٹرز اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو بچانے کے لیے صرف اور صرف احتیاط کریں سینیٹائزر کا استعمال کرتے رہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے عوام کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی ہے تاکہ عوام بروقت آگاہی حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا سے پیدا صورتحال کے باعث عوام کو درپیش مسا ئل سے آگا ہ ہیں اس سلسلے میں ہم نے یو میہ اجر ت پر کا م کر نے والے افرادد کے لیے را شن بیگز تقسیم کر نے کا بھی اہتما م کیا ہے بعد ازا ں صو با ئی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر محکمہ بلد یا ت کی جا نب سے جا ر ی اسپرے مہم کا بھی جا ئزہ لیا ۔ اس مو قع پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ اسپرے مہم شہر بھر میں جاری ہے میری عوام سے اپیل ہے کہ جن علا قو ں میں اسپرے نہیں کیا گیا متعلقہ حکا م سے اور محکمہ بلدیا ت کی ہیلپ لا ئن پر رابطہ کریں۔