پولیس نے سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والے 6افراد کوگرفتار کرلیا

242

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے کورونا وائرس پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اورسینیٹائزر ذخیرہ کرنے والے 6افراد کو گرفتار کرلیا،ملزمان میںہوٹل مالک اور حجام بھی شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے ایک چھاپا مارکاروائی میں بڑی تعدا میں ہینڈ سینیٹائزر کا ذخیرہ کرنے والے 4 افراد سلمان،فاروق ،فیضاں اور انورکوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان بڑی تعداد میں ذخیرہ شدہ سینیٹائزرز مقررہ قیمتوں سے زائد پر فروخت کرنا چاہتے تھے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی، کورنگی پولیس نے کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب واقع نیو کوئٹہ ہوٹل پر چھاپا مار کے ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو ہوٹل کے اندر بیٹھاکر کھانا کھلایا جارہا تھا، عبدالوہاب کے خلاف ایف آئی آر نمبر 193/2020 درج کر لی گئی ،کھوکھرا پار پولیس نے کے ایریا مہران چوک سے ایک حجام اقبال کوگرفتار کرلیا جو جانو ہیر ڈریسر نامی اپنی دکان کھول کر لوگوں کے بال کاٹ رہا تھا،پولیس نے اقبال کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر نمبر 64/2020 درج کرلی ہے۔