کورونا کے پیش نظر188قیدی رہا

188

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے ہیش نظر ملیر کی عدالتوں کا بڑا اقدام، 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کردیا گیا۔ تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث تھے۔ قیدیوں کو متعلقہ عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔ مختلف اضلاع کے ججز نے ملیر جیل کا دورہ کیا تھا۔