اسٹیل ٹاؤن میں مکان سے 15 روز پرانی لاش برآمد

481

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن میں مکان سے 15 روز پرانی لاش برآمدہوئی، جبکہ ماڑی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود فیز ٹو گلشن حدید مکان نمبر اے 288 سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی ، پولیس نے اہل محلہ کے سامنے مکان کا دروازہ توڑکراندرداخل ہوئی کمرے میںایک لاش پڑی تھی جسے ایمبولنس کے زریعے قانونی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت32 سالہ عبدالرحمن ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے ، لاش 15 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور گھر والوں کو روزانہ تشدد کرتا تھا 15 روز قبل گھر والوں کو زبردستی گھر سے نکال کر اندر سے دروازہ بند کردیا تھا،تاہم واقعہ کے حوالے سے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی، ماڑی پور کے علاقے دعاہوٹل کے قریب قائم واٹر فلٹر پلانٹ کے پاس کرنٹ لگنے سے ایک شخص کو نیم بہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ، پولیس نے بتایا ہے کہ 30 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، متوفی نشئی تھا، پولیس کارروائی کے بعد لاش کو سرخانے میں رکھوادیا ہے۔