سرجانی میںبیوی گھرسے 2لاکھ روپے اور4تولہ سونالیکر فرار

142

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹائون خداکی بستی کے رہائشی رکشا ڈرائیور کی بیوی گھر کاصفایاکرکے فرارہوگئی،مسروقہ سامان میں دولاکھ روپے نقد، 4تولہ سونے کا سیٹ اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں،رکشا ڈرائیور عرفان ولدعاشق علی کے مطابق اس نے جمیلہ بنت بہادرعلی سے 4ماہ قبل شادی کی تھی ،منگل کوجب وہ رات کو واپس آیاتو گھر پر تالالگادیکھ کر تشویش ہوئی، محلہ داروں سے پوچھنے پر انہوں نے بتایاکہ تمہاری بیوی ایک آدمی کے ساتھ گھر کا سامان لے کر چلی گئی ہے، تالا توڑ کر جب میں گھر میںگھسا تو میری دنیااندھیرہوگئی ، گھرمیں موجود 4تولہ سونے کا سیٹ اور 4روزقبل بیچے ہوئے رکشے کی رقم 2 لاکھ روپے سمیت تمام قیمتی سامان غائب تھا، تھانہ سرجانی میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی جمیلہ بنت بہادرعلی اس کے گھرکا سامان لیکر فرارہوگئی ہے، اس کو تلاش کرکے میرا قیمتی سامان اور نقد رقم واپس دلائی جائے، عرفان نے بتایاکہ جمیلہ کی اس سے دوسری شادی تھی۔