موٹروے پولیس کوحفاظتی کٹس فراہم کی جائیں گی

151

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس ساؤتھ زون ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کے ہدایت پر موٹروے پولیس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم ملازمین کے لیے مؤثر انسدادی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ساوتھ ریجن کے تمام زونل، سیکٹر اورفیلڈ سطح کے دفاتر کے اندر غیر معمولی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جس میں دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ماسک کی فراہمی، لال کاربولک سوپ برائے ہینڈ واش کی فراہمی ،باورچی اور ہیلپر کو ڈسپوزل گلوز کی فراہمی، دفاتر، رہائشگاہ میں اسپرے، تمام پیٹرولنگ گاڑیوں کے اندر وٹامن سی کی ادویات کی فراہمی، مختلف ٹول پلازہ ، بریفنگ پوائنٹ پر مسافروں کو اور گاڑی کے عملے کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انسدادی تدابیر اختیار کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی بریفنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔