نقب زن اور موٹرسائیکل چورسمیت 3ملزمان گرفتار

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمود آباد پولیس نے ایک چھاپا مار کاروائی کے دوران ڈکیتی رہزنی کی متعدد وارادتوں میں ملوث ایک ملزم سجاد کو گرفتار کرلیا،جس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ، فرئیر پولیس نے دکانوں میںنقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارادتوں میں ملوث 2ملزمان دانش عرف گنڈیری اوربلاول مسیح کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، ملزمان نے اپنے ابتدائی بیاں میں دہلی کالونی میں کی گئی4 وارادتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔