النور سوسائٹی بلاک 19 ضلع وسطی میں پانی کا بحران جاری

159

کراچی ( پریس ریلیز) ضلع وسطی کے علاقے النور سوسائٹی بلاک 19، یوسی 26 میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، 3000 سے زائد گھروں پر مشتمل آبادی میں ایک روز کے ناغے سے آنے والا پانی صرف چند گھنٹے چلنے کے بعد غائب ہوجاتا ہے اور واٹر بورڈ حکام عوام کو جھوٹی تسلیاں دیتے رہتے ہیں،کورونا وائرس سے پریشان عوام پانی کی قلت سے دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے موجودہ ہنگامی حالات میں پانی کی قلت سے گھروں اور محلے میں صحت عامہ کے مسائل پیدا ہورہے ہیں ،پانی کی قلت سے گھروں میں صفائی رکھنا مشکل ہورہا ہے جس سے جراثیم بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔النور سوسائٹی کے عوام نے وزیر اعلیٰ سندھ اور ایم ڈی واٹربورڈ سے پانی کی قلت کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔