ڈاکٹری نسخے کے مطابق دوافروخت کرنے کی اپیل

176

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے تمام ہول سیلر اور ریٹیلر سے اپیل ہے کہHCQ 200 & Resochin یہ دوا صرف ڈاکٹری نسخہ پر مقررہ قیمت پر فروخت کریں کسی بھی ذخیرہ اندوزوں کو فروخت نہ کریں۔دوسری جانب عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ یہ دوا بلا ضرورت نہ خریدیں صرف جس مریض کو ڈاکٹر نے تجویز کیا صرف وہی مریض خریدیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دوا پاکستان میں بنتی ہے اور وافر مقدار میں موجود ہے اگر لوگوں نے بلا ضرورت خریدنی شروع کر دی تو ضرورت مند مریضوں کے لیے دوائوں کی قلت ہو جائے گی۔