شاہ فیصل میںلینڈ گریبرکے دفتر پر چھاپا ،جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی فائلیں برآمد

212

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس پی ملیر طاہر نورانی نے شاہ فیصل کے علاقے میں متعدد جعلی سوسائٹیز کے نام پر عوام سے فراڈ کر کے رقم بٹورنے والے لینڈگریبرز کے دفترپرچھاپامار کارروائی کرتے ہوئے درجنوں فائلیں برآمد کرلیں، ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران جعلی سوسائٹی چلانے والے ملزمان فرار ہو گئے،ذرائع کے مطابق مذکورہ جعلی سوسائٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن بھی تحقیقات کررہاہے۔