سورہیہ بادشاہ کی قربانی ہمیشہ یادرکھی جائے گی،پیر پگارا

233

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاہ راشدی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید سورہیہ بادشاھ کی وطن کی آزادی کے لیے دی گئی تاریخی قربانی کو نصاب کا حصہ بنایا جائے،سورہیہ بادشاہ کی یوم شہادت کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں پیر سید صدرالدین شا ہ راشدی نے کہا کہ وطن اور اسلام کی سربلندی کے لیے سورہیہ بادشاہ کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہید سورہیہ بادشاہ نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کو اپنا وکیل مقرر کرکے اس بات کو ثابت کیا کہ وہ ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ حر جماعت نے ہمیشہ حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے بارڈرز پر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اور دشمنوں کے دانت کھٹے کیے ہیں۔