آزادکشمیر میںکورونا کے 4نئے مشتبہ کیسز سامنے آگئے

211

مظفرآباد( صباح نیوز)محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر میںگزشتہ24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شبہ میں 4نئے کیس موصول ہوئے جن کے ٹیسٹ حاصل کر کے
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزNIHکو بھیج دیے گئے ہیں ۔ نئے رجسٹر ہونے والے کیسز میں2مظفرآباد،1باغ اورایک کوٹلی سے ہے ۔ آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے شبہ میںاب تک کل40افراد کے افراد کے ٹیسٹ کرائے ہیں جن میں سے 16کی رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی جبکہ ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور23افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔