سیگریٹ نوش افراد کورونا کا آسان ہدف

560

کراچی : ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ پینے والے مرد اور خواتین جلد ی کورونا وائرس کا شکار بنیں گے۔

وفاقی وزارت صحت کی  پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس ان ممالک میں زیادہ اثر اندازہورہا ہے جہاںسگریٹ نوشی کرنے والے پہلے 15 ممالک میں شامل ہے۔ 31.8 فیصد مردوں کے ساتھ 5.8 فیصد خواتین بھی سگریٹ نوشی کی شوقین ہیں جبکہ سگریٹ نوش نوجوانوں کی تعداد 19 فیصد کےقریب ہے۔

سگریٹ نوشی صحت کے بے شمار مسائل پیدا کرتی ہے جس کی ایک طویل فہرست ہے، اِس کے باوجود سگریٹ نوشی کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور اب کورونا وائرس نے سگریٹ نوشی کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

عام افراد کی نسبت سگریٹ نوش افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے 5 سے 10 فیصد زیادہ امکانات سامنے آئے ہیں۔