پاکستان پوسٹ کا پنشنرز کے واجبات گھروں پر پہنچانے کااعلان

410

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ 13 لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچائے گا۔

یہ فیصلہ لاکھوں ضعیف شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی عمر کے لوگوں کے لیے کورونا نہایت مہلک ہے، اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنشن کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔