پاکستان نے 12 سالہ صبیح شیراز کیلیے پاک بھارت بارڈر کھول دیا

790

کراچی کے 12سال کے لڑکے صبیح شیرازکو بھارت سے پاکستان آنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 12 سالہ صبیح شیراز کے لیے پاک بھارت بارڈر کھول دیا ہے اور اب وہ اہل خانہ کے ہمراہ پاک سرزمین میں داخل ہو سکے گا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والاصبیح بھارت میں دل کا آپریشن کرانے گیا تھا،بچےکو بھارتی حکام نےواہگہ بارڈر پرگزشتہ روز پاکستان آنے سے روک دیا تھا جس پر اہل خانہ نے حکومت سے فیملی کو داخلے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔

صبیح بھارت میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعدپاکستان آنے کے لیےبےچین تھا تاہم پاک بھارت سرحد سیل ہونے کی وجہ سے وہ امرتسر میں رکا ہواتھا۔

میڈیا پرخبریں نشر ہونے کے بعد حکومت نے صبیح کو اہل خانہ کے ہمراہ وطن آنے کی خصوصی اجازت دے دی  ہے۔