ایرانی صدر کی پاکستان سے امداد کی اپیل

833

ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے تناظر میں پاکستان نے امداد کی اپیل کردی۔

نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے کہ جس میں امریکی پابندیوں کے باعث کورونا سے نمٹنے میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ کورو نا وائرس کے باعث امریکی پابندیاں ہٹانے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے اور مہلک وبا کے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں امداد کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا خط ملنے کے بعد پاکستان نے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کردی ہیں اور تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین بھی امریکا سے مطالبہ کرچکا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی تباہی کے باعث ایران پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں۔