وزیراعظم نے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی

781

وزیراعظم عمران خان نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاک افغان چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ کرونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کےباوجود ہم اپنے افغان بھائیوں، بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ  میں نے چمن، سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے مغربی سرحد بند کردی تھی، پاک افغان اور ایران بارڈرز کو بند کر کے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔