کراچی میں کرفیو لگے گا یا نہیں؟ سندھ حکومت نے وضاحت کردی

738

کراچی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرکراچی میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے صوبائی حکومت کا ردعمل آگیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سینیٹر سعید غنی نے افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی میں کرفیو سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سعید غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہر میں تین روزہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ عوام ہفتہ، اتوار اور یوم پاکستان کی عام تعطیل میں گھروں میں رہیں۔