اٹلی، لاشوں کے دل دہلا دینے والے مناظر

1279

اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد تقریباً ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کےنتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع جاری ہے، کورونا سے مرنے والے افراد اور فوجیوں کی لاشوں کو ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لےجانے کی ویڈیو کے اندوہناک مناظرنے اٹلی کو سوگ میں مبتلا کردیا۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کورونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کیلئے لے جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کورونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر ‘برگامو’ کے ہیں۔ برگامو ووہان کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ  علاقہ ہے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ  کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والےلوگوں کوجلا کر راکھ کردیا جاتا ہے اور ان کی لاشوں کی راکھ کی ایک مٹھی ان کے لواحقین کو دی جاتی ہے۔اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی کسی قسم کی مذہبی طریقےسے تدفین نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ان کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت ہے ۔ فوج کی نگرانی میں کورونا سے مرنےوالوں کی لاشیں تلف کی جارہی ہیں۔

https://twitter.com/Spillino83/status/1240409996585848834?s=20

اٹلی میں گزشتہ روز 475 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئےجبکہ 3 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

Image result for bergamo coronavirus

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک قبرستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو آگ میں جلاتے دیکھا۔

Image result for bergamo coronavirus

Image result for bergamo coronavirus

Image result for bergamo coronavirus