سندھ حکومت: کابینہ ارکان اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی

164

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ کے لیےکابینہ ارکان اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے کابینہ ارکان اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا تمام کابینہ اراکین کی ایک ماہ کی تنخواہ کرونا ریلیف فنڈ میں دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 22 کے تمام افسران کی بھی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دی جائیگی جبکہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ سے 5 فیصد، گریڈ 17 سے گریڈ 20 تک کے افسران کی تنخواہ سے 10 فیصد اورگریڈ 21 کے افسران کی تنخواہ سے 25 فیصد کٹوتی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کٹوتی مارچ 2020 کی تنخواہوں میں سے کی جائے گی۔