حیدر آباد،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج

100

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف میمن سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کیا ۔مظاہرین میں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوںنے کہاکہ ایک جانب تو حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور گھروں سے باہر جمع ہونے والے افراد کو پولیس 144کے نام پر حراست میں لیکر مال بنارہی ہے تو دوسری جانب مذکورہ علاقے میں شام7بجے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے تو جوکہ رات 12بجے تک ہوتی ہے۔شہر کے کسی علاقے میں دن بھر لائٹ نہیں ہوتی ایسے میں مکین کہاں جائیں۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طو ر پر بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو بند کیاجائے ۔