میہڑ، ایران سے آئی 3 خواتین ڈرامائی انداز میں گھر پہنچ گئیں

168

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب وگھیہ برادری کی 3 خواتین ایران سے واپس آتے ہوئے تفتان بارڈر اور سکھر اسپتال سے ڈرامائی انداز میں واپس گھر پہنچ گئیں، اسکریننگ کے لیے ٹیم نے گاؤں پہنچ کر سیمپل لیے۔ میہڑ کے قریب نو گوٹھ کے گاؤں محمد خان وگہیو میں ریپڈ ریسپانس ٹیم کورونا ڈاکٹر فہیم الدین سومرو، ڈاکٹر ہدایت اللہ کھوسو کی سربراہی میں ڈاکٹر لیاقت سوہو اور شبیر ببر نے گاؤں محمد خان ویگہیو پہنچ کر سیمپل لیے، جو آغا خان اسپتال بھیجے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم کے سربراہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے متاثرہ مریضوں کی اسکریننگ کی گئی اور 3 خواتین کے سیمپل لیے گئے۔ یاد رہے کہ تینوں خواتین مریم، شبانہ، ناہید سکھر اسپتال سے ڈرامائی انداز میں واپس اپنے گاؤں پہنچ گئیں، جن کی 48 گھنٹوں میں رپورٹ آجائے گی، جب کہ خواتین اپنے گھروں میں پولیس کی نگرانی میں رہیں گی، ان کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے رشتیداروں سے نہ ملیں اور احتیاط کریں۔