شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹیں بند کرنا مضحکہ خیز ہے ،اللہ داد ترین

190

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے ترجمان اللہ دادترین نے اپنے ایک بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس کو بند کرنے کے بیان کی پرزور مخالفت اوراس کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم اس عالمی وباء کو روکنے کیلیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کو تیارہیں مگر ہم نے روز اول سے بلوچستان حکومت اور کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ سب سے پہلے دیگر صوبوں کے زائرین کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھیلانے کے بجائے فی الفور اپنے صوبوں کیلیے روانہ کیا جائے کیونکہ ان کو یہاں رکھنے سے کوروناوائرس پھیلنے کے ساتھ ساتھ بدگمانیوں میں اضافہ ہورہاہے اس کے بعد صوبہ میں اس وبا کو روکنے کیلیے ہر قربانی دینے کو تیارہیں پچھلے دنوں بھی جب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اس حوالے سے تجاویز مانگی تو ہم ان لاک ڈائون کی تجویز کی مخالفت کی پھر بعد میں لاک ڈائون کی افواہوںکی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ان افواہوں کی تردید کی مگر ان افواہوں کی وجہ سے تجارت کو ناقابل نقصان پہنچا اب ایک پھر چیف سیکرٹری کے اعلان نے عوام میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی۔ انجمن تاجران بلوچستان نے حکومت کی جانب سے اسکولوں کالجوں ،یونیورسٹیز ،شادی ہالوں اوراجتماعات پر پابندی کی حمایت کی مگر تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ناقابل عمل اور ناقابل قبول ہے اس سے دکانداروں کو نقصان اور مزدورں کے بیروزگار ہونے میں اضافہ ہوگا ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر صوبوں کے زائرین کو بلا تاخیر اپنے صوبوں کو بھیجاجائے۔