سجاول ٹھٹھہ روڈ پرحادثہ ،نوجوان جاں بحق

96

سجاول رپورٹ (نمائندہ جسارت) سجاول ٹھٹھہ روڈ پر سوزکی پک اپ اور کار میں تصادم ایک نوجوان جاں بحق پانچ زخمی۔ ٹھٹھہ سجاول روڈ پر تیز رفتارسوزوکی پک اپ اور کار کی ٹکر سے ایک نوجوان سجاد حسین خاصخیلی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں واحد بروہی, میر محمد خاصخیلی, مبارک ,راشد اور الطاف شامل ہیں جن کو سول اسپتال سجاول منتقل کیا گیا۔