جیکب آباد اسٹیشن پر سہولیات ناپید، مسافروں  کے لیے بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں

53

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد اسٹیشن پر سہولیات ناپید، اسٹیشن پر مسافروں کے لیے بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں، انتظار گا ہ کو تالے، مسافروں کا احتجاج۔ جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے سہولیات ناپید ہو گئی ہیںاسٹیشن پر مسافروں کے لئے انتظار گاہ تو موجود ہے پر اسے تالے لگے ہوئے ہیں مسافروں کے لیے دونوں پلیٹ فارم پر بیٹھنے تک کا کوئی انتظام نہیں ہے، بنچیں غائب ہیں، پینے کاصاف پانی بھی نایاب ہے جس پر مسافروں حفیظ احمد،شاہدعلی،محمد علی، امجد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹھنڈے پانی کی مشین خراب ہے اسٹیشن ماسٹر کو شکایات کی ہیں کوئی توجہ نہیں دی گئی اسٹیشن پر انتظار گاہ کو لگائے گئے تالے کھولے جائیں اور مسافروں کے بیٹھنے کے لیے پلیٹ فارم پر بنچیں رکھی جائیں۔