ٹنڈوالہٰیار، کورونا وائرس، پولیس نے  دکانیں اور مارکیٹیں بند کروا دیں

154

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہٰیار میں کورونا وائرس کے خوف کے سبب پولیس نے شہر کی مخصوص علاقے کی دکانیں اور مارکیٹیں بند کروا دیں جبکہ شہر کی اکثر کاروباری علاقے کھلے رہے جس کے باعث قاتل کورونا وائرس کے خطرہ سروں پر منڈلا رہا ہے جسکے باعث سندھ حکومت اقدامات ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں مارکیٹوں کو بند کروانے کے وقت دکان مالکان اور انتظامیہ میں چپقلش بھی ہوئی پولیس نے صورتحال پر کنٹرول کیا دوسری جانب شہر میں ہینڈ واش۔ہینڈ سینیٹائیزر اور ماسک اور وٹامن سی غائب کردی گئی ہے جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے کے مشکل کے وقت میں حکومت اس طرح کی مافیا کیخلاف قانونی اقدام لے اور عوام کو تمام چیزیں فراہم کرے۔