لاڑکانہ دوران ڈکیتی مزاحمت پردوتاجر زخمی

83

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ ضلع کے تھانہ سجاول جونیجو کی حد گاؤں شمس چانڈیو کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مال مویشی کے دو تاجروں نعمت اللہ کورکانی اور قمرالدین جتوئی کو شدید زخمی کردیا ۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں زخمیوں کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، زخمیوں کے مطابق وہ شہدادکوٹ میں مال مویشی کاروبار کے سلسلے میں گئے تھے جہاں گاؤں واپسی پر مسلح افراد نے راستہ روک کر رقم لوٹی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ہمیں زخمی کرکے فرار ہوگئے ہیں۔