لاڑکانہ، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں  متعدد روپوش و مطلوب ملزمان گرفتار

82

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پولیس نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم نوید کلہوڑ کو، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ اغوا کے مقدمے روپوش دو ملزمان محمدعلی چھوان اور راشد چہوان کو، آریجا پولیس نے ضلع قنبر شہداد کوٹ تھانے ماہی مکول میں روپوش ملزم اشاد کلہوڑو کو، مددگار بیس ون نے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم شاہنواز میرانی کو، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم حفیظ شیخ کو، ماہوٹا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم راحب شر کو، رتوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ مطلوب ملزم عنایت اللہ عرف ہدایت اللہ سنانی کو، علی گوہرآباد پولیس نے ملزم شکور جتوئی کو شراب کی چار بوتلوں سمیت اور حیدری پولیس نے ملزم غلام محمد مگسی کو شراب کی 8 بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔