سیدنا امیر معاویہ ؓ کا دورحکومت ایک مثالی تھا،سید عطا المہیمن بخاری

689

لاہور (نمائندہ جسارت)عالمی مجلس احراراسلام ، تحریک تحفظ ختم نبوت ،مجلس خدام صحابہ ،تحریک طلباء اسلام اور دیگرجماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں نے سیرت سیدناحضرت امیر معاویہؓ کے حوالے سے مختلف مقامات پر اپنے اپنے بیانات میں کہاہے کہ خلیفہ ششم برحق سیدنا امیر معاویہ ؓ کا دورحکومت ایک مثالی دور تھا،جس میں خواص وعوام کا پورالحاظ رکھا جاتا تھا اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق کار حکومت انجام دیے جاتے تھے۔قائد احرار سید عطا المہیمن بخاری نے کہاکہ 64مربع میل پر حکومت کرنے والے سیدنا امیرمعاویہ ؓ کاتب وحی بھی تھے اوررازدان رسولﷺ بھی۔ عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ سیدنا امیر معاویہؓ کے دور حکومت کے کارناموں کو تاریخ میں محفوظ کرلیاگیاہے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سید محمدکفیل بخاری نے کہاکہ جناب نبی کریمﷺ کے ارشاد کے مطابق سیدنا امیر معاویہ ؓ کو حکومت ملی اور انہوںنے عالم کفر پر اسلام کی دھاک بٹھادی ۔دیگر رہنمائوں اور مبلغین نے کہاہے کہ سیدناامیر معاویہؓ اللہ کے نبی ﷺ کے ارشاد کے مطابق بخشے بخشائے ہیں۔