کورونا وائرس کے اثرات مہنگائی کی صورت میں سامنے آنا شروع

90

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص میں کورونا وائرس کے اثرات مہنگائی کی صورت میں سامنے آنا شروع، آٹے کے چالیس کلو کے تھیلے پر180 روپے، چینی کے 50 کلو کے تھیلے پر 160 روپے، دالوں کی فی کلو قیمت پر 20 روپے،گھی کے سولہ کلو کے کنستر پر 45 روپے اور دیگر روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں گرانفروشوں نے از خود اضافہ کردیا ہے، ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے بچائو کے معاملے کے اقدامات میں مصروف ہے۔ میرپورخاص اور گردونواح میں کورونا وائرس کے اثرات مہنگائی کی صورت میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں میرپورخاص کے گراں فروشوں نے از خود روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، آٹے کے 40 کلو کے تھیلے پر 180 روپے، چینی کے پچاس کلو تھیلے پر 160 روپے، دالوں کی فی کلو قیمت پر 20 روپے، گھی کے سولہ کلو کنستر پر 45 کلو کے علاوہ دیگر روز مرہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کا حصول انتہائی مشکل ہوگیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مصروف ہے اور وہ اسپتالوں میں انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔ میرپورخاص کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فراشوں کیخلاف کارروائی کرکے ان پر مقدمات قائم کیے جائیں۔